محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جمعرات 24 نومبر 2016 16:27

سرگودھا۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے ساجدجاویدسنیئرکلرک ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالاکو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجیدالرحمن ساکن میانوالی نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کودرخواست دی ہے کہ ساجدجاویدسنیئرکلرک ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالا نے میری تنخواہ بقایاجات نہ دے رہاہے بلکہ تنخواہ بقایاجات اداکرنے کے لیے مجھ سے دس ہزار روپے رشوت طلب کررہاہے ۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدعی کو سیشن جج سرگودھا کے روبروپیش کیا جنہوں نے احسان الحق سپیشل مجسٹریٹ سرگودھا کی برائے ریڈ ڈیوٹی لگائی۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا ملک طارق نے ہمراہ سپیشل مجسٹریٹ چھاپہ مارتے ہوئے ساجد جاوید کو ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :