کمشنر سرگودھا کا کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل اور جناح بیراج کا دورہ

جمعرات 24 نومبر 2016 16:27

سرگودھا۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) کمشنر سر گو دہاڈویژن ندیم محبو ب نے کیڈٹ کا لج ( کو ٹ چا ندنہ ) تحصیل عیسیٰ خیل کا دورہ کیا اور کیڈٹ کا لج کی تعمیر شدہ عمارت ، ہا سٹل ، ایڈمن بلا ک ، لیبارٹریز ، کلا س رومز اور دیگر شعبہ جا ت کا تفصیلی معائنہ کیا اور کیڈٹ کا لج میں جاری تر قیا تی کامو ں کا بھی تفصیلی جا ئز ہ لیا ۔

اس موقع پر ڈی سی او شوزب سعید ، پر اجیکٹ ڈائر یکٹر کیڈٹ کا لج مقبو ل شاکر اور فو کل پر سن ڈویلپمنٹ عبد الما جد خان نیاز ی بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے جار ی تعمیراتی کا م جلد ازجلد مکمل کر نے کی ہدا یت کی اس موقع پر ڈی سی او شوزب سعید نے بتا یا کہ کیڈٹ کا لج میں اپر یل 2017ء سے کلا سز کے با قاعدہ آغاز کیلئے تما م انتظامات مکمل کئے جار ہے ہیں اورضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں خصوصی کو ششیں اور کا وشیں بر ؤئے کار لا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پر اجیکٹ ڈائر یکٹر کیڈٹ کا لج مقبو ل شا کر نے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کا لج کو ٹ چا ندنہ پر اجیکٹ 40کروڑ روپے کی لا گت سے تکمیل کے قریب ہے 70فیصد سے زائد تعمیراتی کا م مکمل ہو چکا ہے جبکہ تعمیراتی کا م دسمبر کے اختتا م تک مکمل کر لیا جا ئے گا ۔انہوں نے بتا یا کہ اپروچ روڈ ، واٹر سپلا ئی ، بجلی کی فراہمی ، سیوریج اور دوہا سٹل کی تعمیر کا کا م جار ی ہے۔

انہوں نے مزید بتا یا کہ کیڈٹ کا لج میں سیکورٹی و سیفٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں اور اس امر کو ممکن بنا یا جا رہا ہے کہ جد ید تر ین سی سی ٹی وی کیمروں ، کنٹرول روم اور جدید اسلحہ سے لیس سیکورٹی گارڈ کی تعینا تی کو ممکن بنا یا جا سکے ۔کمشنر سر گودہا ڈویژن ندیم محبو ب نے پی ڈی کیڈٹ کا لج کو ہدا یت کی کہ کا لج کی سیکورٹی کے حوالے سے ڈی پی او اور دیگر قانو ن نا فذ کر نے والے اداروں سے رہنما ئی حا صل کر یں اور ان کی معاونت سے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنا ئیں ۔

بعد ازاں کمشنر سرگودہا ڈویژن نے جناح بیراج کا بھی دورہ کیا اور 12ارب روپے کی لا گت سے مکمل ہو نے والے بحا لی و تجدید پر اجیکٹ کی تفصیلا ت سے آگا ہی حا صل کی ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن نے لیفٹ و رائٹ ما رجن بند گا ئیڈ ڈ بند اور کمپیوٹر ائزگیج سسٹم کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :