تمام بلدیاتی نمائندے یکم دسمبر کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں، شوکت ہارون خان

جمعرات 24 نومبر 2016 16:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) رکن ضلع کونسل یونین کونسل میرپور شوکت ہارون خان نے کہاہے کہ ضلع ایبٹ آباد کے تمام بلدیاتی نمائندے یکم دسمبر کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ صحافیوں سے گفتگوکے دوران شوکت ہارون خان نے کہا کہ ضلع کونسل کے فنڈز کیخلاف حکم امتناعی کی وجہ سے پورے ضلع میں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم سردارشیربہادر کامؤقف اصولی ہے۔ جس کی تمام پارٹیوںکے لوگ حمایت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت اگر مقامی حکومتوں اور ویلج کونسلوں کوفنڈز فراہم نہیں کررہی ہے تو یہ زیادتی ہے جبکہ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کو تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہیں۔ اس لئے ضلع ایبٹ آباد کے تمام بلدیاتی نمائندے یکم دسمبر کو فوارہ چوک کے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے اپنی مٹی سے محبت کا حق ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :