بالی وڈ میں ہر روز نئی لڑائی لڑنی پڑتی ہے،اداکارہ پراچی ڈیسائی

جمعرات 24 نومبر 2016 14:55

بالی وڈ میں ہر روز نئی لڑائی لڑنی پڑتی ہے،اداکارہ پراچی ڈیسائی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ بالی وڈ ایک میدان جنگ کی طرح ہے جہاں ہر روز لڑائی لڑنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ پراچی ڈیسائی نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو بالی وڈ میں اپنا الگ مقام بنانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی کیونکہ ان کے والد کوئی فلم پروڈیوسر نہ تھے جو ان کے لئے فلمیں بناتے،انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر کسی فلم کو قبول کیا تاکہ میرے پہ کسی ایک کردار کی چھاپ نہ لگے میں مختلف کرداروں کو کرنے کی جستجو میں لگی رہی،انھوں نے کہاکہ وہ جب بالی وڈ میں آئیں تو ان کی عمر صرف 19 سال تھی لیکن پہلا کردار ہی اتنا پختہ قبول کیا کی میری اصل عمر کسی کو نظر ہی نہ آئی۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی وڈ میں اپنی بقا کے لئے ہر روز ایک نئی جنگ لڑنی پڑتی ہے اگر آگے بڑھنے کاجذبہ ہے تو آپ مسلسل جدوجہد میں ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :