اداکارہ کرسٹن سٹیوراٹ کی منگنی کی انگوٹھی ساڑھے 16ہزار ڈالر میں نیلام

جمعرات 24 نومبر 2016 14:55

اداکارہ کرسٹن سٹیوراٹ کی منگنی کی انگوٹھی ساڑھے 16ہزار ڈالر میں نیلام
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ہالی وڈ کے مشہور فلمی سلسلے ٹوئیلائیٹ میں اداکارہ کرسٹن سٹیوراٹ کو پہنائی جانے والی انگوٹھی 16,500ڈالر میں نیلام ہو گئی ۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں ہالی ود چائنیز تھیٹر میں ہونے والی نیلامی میں فلمی سلسلے ٹوئیلائیٹ متعدد یادگاریں نیلامی کے لئے پیش کی گئیں جن میں وہ انگوٹھی بھی شامل تھی جو اس سلسلے کی تیسری فلم میں اداکار رابرٹ پٹینسن(ایڈورڈ)نے کرسٹن سٹیوارٹ(بیلا)کے ساتھ منگنی کرتے ہوئے اسے پہنائی تھی۔مذکورہ دو روزہ نیلامی میں 900 یادگاریں رکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :