یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی افسران اور جملہ ملازمین کو ڈیوٹی ٹائم پر عمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 24 نومبر 2016 12:47

سرگودھا۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)وائس چانسلریونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ نے تمام اساتذہ، انتظامی افسران اور جملہ ملازمین کو ڈیوٹی ٹائم پر عمل کرنے کی سخت ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام شعبوں کو باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام ملازمین صبح 8بجے سے شام4بجے تک ڈیوٹی ٹائم پر عمل کریں گے۔