الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، بھارت نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد بھی پاکستان کو سنگین دھمکی دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 23:18

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، بھارت نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) بھارت نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد بھی پاکستان کو سنگین دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں مقیم معصول شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھارت نے اب اپنی اشتعال انگیزی ماننے کی بجائے پاکستان کو ہی دھمکی دے ڈالی ہے۔ بھارت کے ڈی جی ایم او نے الزام عائد کیا ہے کہ سیز فائز کی خلاف ورزی پاکستان کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ بھارتی ڈی جی ایم او نے دھمکی دی ہے کہ اب اگر پاکستان نے سیز فائز کی خلاف ورزی کی تو بھارت کی جانب سے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :