مندرہ چکوال اور سو ہا وہ چکوال روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، راجہ جاوید اخلاص

بدھ 23 نومبر 2016 23:22

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت اور پاک فوج کی کوششوں کی وجہ سے پاک چین اقتصادای راہداری حقیقت کی روپ لے چکا ہے اس عظیم منصوبے کو اندرونی اور بیر ونی خطرات لا حق ہیں ،ہمارے دشمن اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سازشیں کررہا ہے۔ پاکستان اور چین نے اس منصوبے کومکمل کر کے خطے کے اربوں عوام کی ز ندگیوں میں خوشگوار تبدیلیاں لائی ہیں۔

تحر یک انصاف سربر اہ نے بار ہا اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ ان کوملک سے کوسروکار نہیں، وہ کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جہاں وہ ملک کے لیے مسا ئل پیدا نہ کر یں ۔مندرہ چکوال اور سو ہا وہ چکوال روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، ان منصوبوں پر 17 ارب سے زائد کی لاگت آئے گی لیکن سابقہ دور میں ان منصوبوں کے مکمل کر نے کے لیے دوارب کے بڑے بڑے بورڈ لگا کر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیاتحصیل گوجر خان کی ترقی میر ا مشن ہے ۔

(جاری ہے)

2018 میں عوام انصاف کے ترازو سے خود فیصلہ کر یںگے کہ کس نے عوام کی حقیقی خدمت کی ان خیالات کا اظہار وفا قی پار لیمانی سیکر ٹری راجہ جاوید اخلاص نے نو منتخب ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عابدہ ملک کی طرف سے دئیے گئے عشا ئیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رکن صو با ئی اسمبلی راجہ شوکت عز یز بھٹی نے بھی خطاب کیا۔