عوام کی خدمت ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،چوہدری امتیاز احمد

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

سیالکوٹ ۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وائس چیئرمین یونین کونسل پراگ پور چوہدری امتیاز احمد جٹ نے کہا ہے کہ علاقہ کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ علاقہ کے عوام کی خدمت ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ علاقہ میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتی تعاون سے بے شمار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

پینے کا صاف پانی ، سوئی گیس ، سڑکوں ، نالیوں اور گلیوں کی تعمیر کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ عوام کا معیار زندگی کو ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت کا اعلان ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور عوامی سہولیات کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے ۔ علاقہ کے عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کر کے اپنا وعدہ پورا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت خدمت کی سیاست کر رہی ہے ۔

ہماری سیاست کا محور عوام ہیں ۔ عوام کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے ۔ حکومت نے قلیل عرصہ میں کامیابیاں اپنے نام کر لی ہیں آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔