ایل ڈی اینی14رہائشی سکیموں کی لسٹیں مرتب کرناشروع کردیں

ابتدائی طورپرگلشن راوی سکیم کی32 ہزار سے زائدپلاٹوں کی لسٹیں تیار‘ ریکارڈمرتب ہونے کے بعدڈیٹاآن لائن کردیاجائے گا

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) ایل ڈی اینی14رہائشی سکیموں کی لسٹیں مرتب کرناشروع کردیں‘ ابتدائی طورپرگلشن راوی سکیم کی32 ہزار سے زائدپلاٹوں کی لسٹیں تیار‘ ریکارڈمرتب ہونے کے بعدڈیٹاآن لائن کردیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ رہائشی سکیموں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔

ابتدائی طور پر چیف ٹاون پلانر کی ہدایت پر خصوصی عملے نے گلشن راوی سسکیم کے پلاٹوں اور ریکارڈ فائلوں کو مرتب کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کے مطابق بتیس ہزار سے زائد پلاٹوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے کا خصوصی سیل گلشن راوی کے بعد باقی تیرہ سکیوں کا ریکارڈ بحی مرتب کررہا ہے جس میں جوہر ٹاون ، اقبال ٹاون ، گارڈن ٹاون ، مصطفیِ ٹاون ، گلبرگ ، سمن آباد سمیت دیگر کنٹرولڈ سکیمں شامل ہیں ایل ڈی اے حکام چودہ سکیموں کا ڈیٹامرتب کرنے کا عمل آئندہ دو ماہ میں مکمل کرلے گا جس کا کمپیوٹر ریکارڈ ایل ڈی اے کی ویب سائٹ پر شہریوں کی رسائی کے لئے رکھ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیف ٹاون پلانر ایل ڈی اے وسیم احمد خان کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کی سکیموں کا ریکارڈ مرتب کرنا انتہائی ضروری تھا جس سے اب شہریوں کی قیمتی جائیدادوں کا ریکارڈ آن لائن ہوگا جبکہ کسی قسم کا مافیا ایل ڈی اے کا ریکارڈ نہ ہی غائب کرسکے گا نہ ہی شہریوں کو بلیک میل کیا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے آن لائن اپنی پراپرٹی فائل کے سٹیٹس سے آگاہ ہوں گے جبکہ گمشدہ فائل اور بے نامی جائیدادوں کے سٹیٹس کو سرخ کردیا جائے گا ایل ڈی اے حکام کے مطابق کنٹرولڈ ایریا کی چودہ سکیموں کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد پراپرٹیز کا ریکارڈ مرتب ہوگا جس کی رسائی ایل ڈی اے کے دفتر میں بحی دی جائے گی جبکہ ماسٹر سرور کنٹرول ٹاون پلاننگ میں ہوگا ۔