سیالکوٹ،خواجہ سرائوں سے زیادتی، گرفتار ملزمان کی تعداد 16ہوگئی،دو حفاظتی ضمانت پر ،لوٹی گئی رقم برآمد نہ ہوسکی

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء)خواجہ سرائوں سے زیادتی کرنے والے گرفتار ملزمان کی تعداد 16ہوگئی ۔دو حفاظتی ضمانت پر ،لوٹی گئی رقم برآمد نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نی10نومبر کی رات کواعجاز ججہ سمیت 18ملزمان خواجہ سراء عظیمہ عرف آزور کے ڈیرہ پکی کوٹلی میں زبردستی داخل ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اور وہاں پر موجود خواجہ سرائوں سے زیادتی اور ایک لاکھ 65ہزار نقدی کے علاوہ خواجہ سراء شنائیہ کو برہنہ کرکے تشدد کانشانہ اور ویڈیو فلم بھی تیار کی تھی۔

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بدھ کی شام تک 16ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔تاہم پولیس مرکزی ملزم اعجاز عرف ججہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور چھینے گئے موبائل برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن لوٹی گئی رقم برآمد نہ ہوسکی ہے۔ جبکہ برہنہ تشدد کا نشانہ بننے اور ویڈیو فلم میں نظر آنے والے خواجہ سراء شنائیہ اسلام آباد میں نقل مکانی کرنے میں مجبورا ہوگیا۔ اس کا کوئی بیان صفحہ مثل پر نہ آیا ہے۔