بھارت کو صورتحال کی سنگینی کا قطعا کوئی ادراک نہیں،کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پرپاکستان نے ہرممکن صبروتحمل کامظاہرہ کیا ، کوئی بھی ذمہ دار ملک بالعموم بے گناہ شہریوں بالخصوص ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا ، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کوررہا ہے

وزیراعظم نوازشریف کی ایل اوسی پر وادی نیلم کے قریب مسافربس پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

بدھ 23 نومبر 2016 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے وادی نیلم کے قریب کنٹرول لائن پر مسافربس پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو صورتحال کی سنگینی کا قطعا کوئی ادراک نہیں،کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پرپاکستان نے ہرممکن صبروتحمل کامظاہرہ کیا ، کوئی بھی ذمہ دار ملک بالعموم بے گناہ شہریوں بالخصوص ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا ، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کوررہا ہے۔

بدھ کو بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اوروادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونیوالوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور شہدا کے ورثا کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اورحوصلہ عطا کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ مسلح افواج کے دلیر جوان جنہوں نے آج جام شہادت نوش کیا قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پرپاکستان نے ہرممکن صبروتحمل کامظاہرہ کیا تاہم بھارت کو صورتحال کی سنگینی کا قطعا کوئی ادراک نہیں۔نوازشریف نے کہاکہ کوئی بھی ذمہ دار ملک بالعموم بے گناہ شہریوں بالخصوص ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا درحقیقت بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کوررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا ۔