پاکستان نے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 22:38

پاکستان  نے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرا دیا

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) پاکستان نے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش آئڈیاز 2016 زور و شور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان کی جانب سے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ ٹینک کی رفتار70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ایک بار کی فیولنگ میں یہ 450 کلومیٹر سفر کر سکتا ہے۔ الخالد ون 3 ہزار میٹر تک درست نشانہ لگا سکتا ہے اور ایک منٹ میں 6 سے 8 گولے بھی فائر کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :