پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہورکے مختلف علاقوں میں کاروائی، دودھ میں کیمکل کی ملاوٹ پر دوکان سیل

زائدالعیاد اشیاء کے استعمال پر اقبال ٹائون میں دیوان بیکرز سیل، گورمے بیکرز، akes & bakes کو جرمانے

بدھ 23 نومبر 2016 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہورکے مختلف علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے دودھ فروش، ہوٹلوں اور سویٹس شاپس کی چیکنگ کی ۔ فوڈ اتھارٹی لائسنس ن کے بغیر کاروبار کرنے ،ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر ملک شاپ اور بیکری سیل جبکہ ہوٹلوں کو جرمانے کیے۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کریم مارکیٹ میں داتا علی ہجویری ملک شاپ کو دودھ میں پانی اور پائوڈر کی ملاوٹ کرنے، پالتو جانوروں کی پروڈکشن ایریا میںموجودگی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے پر سربہمرکرتے ہوئے لیب ٹیسٹنگ کے لیے دودھ کے سیمپلز بھی لیے گئے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے مدینہ کالونی میں واقع دیوان بیکرز کوزائدالعیاد اشیاء کی موجودگی اور خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینوں کی خراب حالت پر فوری طور پر سربمہر کر دیا۔

واہگہ ٹائون کی ٹیم نے جلو موڑ کینال روڑ پرتھائی ویلیج اور جلوموڑ پر رفیق سویٹس اینڈ بیکرزکو صفائی انتہائی ناقص انتظامات پربالترتیب پانچ اور گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔شالیمار ٹائون کی ٹیم نے Cakes & Bakesکو زائد المعیاد دہی رکھنے، ٹوٹے انڈے پروڈکشن میں استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر آٹھ ہزار،گھوڑے شاہ روڑ پر جاوا سویٹس اور حافظ سویٹس کو میٹھائی پر مکھیوں اور بالوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بالترتیب پانچ ہزار روپے اور تین ہزار روپے جرمانہ جبکہ سوامی نگر میں گورمے فوڈز کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا۔

راوی ٹائون کی ٹیم نے صدیق پورہ بادامی باغ میں کاکا ہوٹل کو پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے پر 4500روپے جرمانہ اور خالد بیکری کو میٹھائی پر مکھیوں کی بھرمار، میٹھائی والے کائونٹر انتہائی گندے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :