چیرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کیخلاف کرپشن تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 21:44

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کیخلاف کرپشن تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیب کے ہیڈکوارٹر میں چیرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کئی اہم کرپشن کیسز کی تحقیقات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کیخلاف کرپشن تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ امیرحیدر ہوتی کے خلاف ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے کیا گیا۔ جبکہ کئی موجودہ اور سابقہ ارکان اسمبلی سمیت اعلی سرکاری افسران کیخلاف جاری تحقیقات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔