نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم ہاوس کو موصول

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 21:44

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم ہاوس کو موصول

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم ہاوس کو موصول ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کو کل بروز جمعرات وزیراعظم ہاوس میں الوداعی عشائیہ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کے الوداعی عشائیے سے وزیراعظم ہاوس کو وزارت دفاع کی جانب سے خصوصی سمری موصول ہوئی ہے۔ سمری نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کی سفارشات پر مبنی ہے۔ سمری میں چار سینیر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں۔ ان افسران میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :