Live Updates

تحریک انصاف کا 24ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 21:44

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) تحریک انصاف نے 24ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جاری پانامی کیس کے اختتام سے قبل ہی حکومت کی جانب سے 24 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 24ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چوبیسویں آئینی ترمیم کی ٹائمنگ اور مقاصد انتہائی مشکوک ہیں۔ حکومت وزیراعظم کو احتساب سے بچانے کیلیے کوشاں ہے۔ چوبیسویں آئینی ترمیم کے پیچھے سیاسی عزائم اور بدنیتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :