مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق، 3زخمی

بدھ 23 نومبر 2016 23:11

رحیم یار خان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی جڑواں بھائی 22سالہ احسن اور سعد جوکہ صادق آباد میں کاروبار کے سلسلہ میں روزانہ موٹرسائیکل پر رحیم یارخان سے صادق آباد کاسفر کرتے تھے گزشتہ روز الصبح دونوں موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ چندرامی کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے دونوں موٹرسائیکل سوار جڑواں بھائیوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مدد سے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے 22سالہ احسن دم توڑگیا جبکہ دوسرے جڑواں بھائی سعد کی حالت بھی انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے ، دوسرا حاد ثہ قومی شاہراہ پر سڑک کراس کرنے والے سید پور کے رہائشی 85سالہ محمد اسماعیل کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم ٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 85سالہ محمد اسماعیل موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ تیسرا حادثہ بھی قومی شاہراہ پر ہی شوگر مل کے نزدیک پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار حقیقی بہن بھائیوں 16سالہ حفظہ ، محمد اعجاز اور محمد سلمان کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نمبر SGC 3341نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے والی حفظہ رحیم یارخانہ ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ دیگر دونوں بھائیوں اعجاز اور سلمان کو ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :