کیماڑی کے قریب آئل ڈپو کے ٹینک میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ، فائر فائٹر زخمی

بدھ 23 نومبر 2016 23:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) کیماڑی کے قریب آئل ڈپو کے ٹینک میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کراچی پورٹ ٹرسٹ فائر بریگیڈ کے مطابق بدھ کے روز الصبح کیماڑی کے قریب آئل ڈپو کے ٹینک میں اچانک آگ بھٹرک اٹھی جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا اور تھوڑی دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔آگ کے باعث ڈپو پر کام کرنے والا ایک شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :