منشیات فروش کامران عرف نوزی کی احاطہ عدالت میں خود کشی کی کوشش، پولیس نے بچا لیا

بدھ 23 نومبر 2016 23:07

نایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) منشیات فروش کامران عرف نوزی کی احاطہ عدالت میں خود کشی کرنے کی کوشش، پولیس اہلکاروں نے منشیات فروش کو خودکشی کرنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس کا منشیات کیس میں گرفتار ملزم کامران عرف نوزی ساکنہ بانڈہ قاضی حال لنک روڈ ایبٹ آباد کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کرنے کیلئے لایا گیا تھا، ملزم کو احاطہ عدالت کی حوالات میں بند کیا گیا جس نے حوالات کے اندر اپنا سر حوالات کے لوہے کے ساتھ مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اس کو بچا لیا۔ ملزم نوزی زخمی ہو گیا۔ سٹی پولیس نے ملزم کامران عرف نوزی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :