میئر کراچی وسیم اختر کی گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی عیادت، پھول پیش کئے

نیک خواہشات کا اظہار،صحت یابی کیلئے دعا

بدھ 23 نومبر 2016 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) میئر کراچی وسیم اختر نے بدھ کی سہ پہر مقامی اسپتال میں گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی عیادت کی انہوں نے پھول پیش کئے، نیک خواہشات کا اظہار کیااور گورنر سندھ کی صحت یابی کیلئے دعا کی، میئر کراچی نے امید ظاہر کی کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈسعید الزماں صدیقی جلد صحت یاب ہو کر صوبے کی خدمت کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈسعید الزماں صدیقی کی ملک و قوم کے لئے خدمات انتہائی گرانقدر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عدلیہ کے وقار کو سامنے رکھا ہے انہوں نے کہا کہ وہ گورنر سندھ کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت یاب کرے۔ #

متعلقہ عنوان :