پانامہ لیکس اور نیوز لیکس کا معمالہ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا،اقبال سبحانی

بدھ 23 نومبر 2016 22:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنما اقبال سبحانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اور نیوز لیکس کا معمالہ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا تحریک انصاف اس وقت حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اسی لئے ملک کے بیس کروڑ عوام کرپشن کے خلاف جاری احتساب تحریک میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اقتدار ہماری منزل نہیں ہم حقدار کی جنگ لڑ رہے ہیں نواز شریف کے درباری حواس باختہ ہوچکے ہیں اس لئے حقیقت سامنے آنے کے باوجود حقائق سے چشم پوشی کر رہے ہیں نواز شریف اور انکے خنادان کی کرپشن پوری قوم کے سامنے عیان ہوچکی ہیں دنیا کی کوئی طاقت اب انہیں جلیوں کی سلاخون کے پیچھے جانے سے روک نہیں سکتی اپنے بیاں میں اقبال سبحانی نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ عدالت عظمی سے ہمیں ضرور انصاف ملے گا سپری کورٹ کو اپوزیشن لیڈر کے بیانات پر از خود نوٹس لینا چاہیے انکے بیانت تو ہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :