سانگھڑ ورکرز کنونشن میں سینکڑوں افراد کا قافلہ شرکت کرے گا ظہیر الدین بابر

ْضلع بھر میں ورکرز کنونشن کی تیاریاں عروج پر شہروں سمیت مختلف دیہات سے ورکرز شرکت کریں گے

بدھ 23 نومبر 2016 22:43

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) 26 نومبر سے باغ جناح کراچی میں شروع ہونے والا دو روزہ ورکرز کنونشن کے سلسلے میں تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سانگھڑ ظہیر الدین بابر نے سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے ورکرز کنونشن کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز کنونشن خوشحال پاکستان کے نعرے کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جس میں ظلم، کرپشن ، بیروزگاری، مہنگائی اور عوامی بنیادی مسائل کی آواز کو بلند کیا جائے گاجبکہ کشمور سے کراچی تک سندھ میں ہونے والی سندھی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے سانگھڑ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کنونشن میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ، اس موقعے پر ان کے ہمراہ رشید احمد، راجہ راشد اصغر، محمد طفیل بھی موجود ہیں۔