اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

بدھ 23 نومبر 2016 22:43

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء)انجمن اخبار فروش کے رہنمائوں نے ڈویژنل صدر محمد ایوب مہر کی قیادت میں اخبار مارکیٹ میرپورخاص کے قیام کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر سے ملاقات کرکے انہیں ایک یادداشت پیش کی اور کہا کہ میرپورخاص سندھ کا چوتھا بڑا شہر ہے اور یہاں اخبار مارکیٹ کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے ،کمشنر شفیق احمد مہیسر نے اخبار مارکیٹ کے قیام کیلئے بھرپورتعاون کایقین دلایا اور کہا کہ اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ،جس پر اخبار فروش یونین نے کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اخلاس اور محبت بھرے رویے کی تعریف کی ۔