Live Updates

فواد چوہدری کا تحریک انصاف کے ترجمان بنائے جانے کے بعد نجی ٹی وی چینل پر ٹی وی پروگرام کی میزبانی سے معذرت کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 20:46

فواد چوہدری کا تحریک انصاف کے ترجمان بنائے جانے کے بعد نجی ٹی وی چینل ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے ترجمان بنائے جانے کے بعد نجی ٹی وی چینل پر ٹی وی پروگرام کی میزبانی سے معذرت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے فواد چوہدری کو پارٹی کا ترجمان بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کا ترجمان بنائے جانے کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سے ایک نجی ٹی وی چینل پر جاری ایک ٹی وی شو کی میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کا ترجمان بنائے جانے کے بعد ٹی وی شو کی میزبانی کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہو گا اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات