کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے ریاستی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا،۔وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی

بدھ 23 نومبر 2016 22:32

ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) وائس چانسلر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ ہم کرپشن کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں جو کہ پوری دنیا میں ہماری رسوائی کا باعث بن رہا ہے۔کرپشن سے پاک پاکستان کے لئے ہمیں اپنی ریاست کی پالیسیوں کا ازسرنوجائزہ لینا ہوگا،قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا ہوگا اور معاشرے کو انصاف کی بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔

پاکستان پوری دنیا میں کھیلوں کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا لیکن اب کرپشن اور دہشت گردی نے وطن عزیز کا امیج بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت امانت اور دیانت کا جو وژن دیا تھا ہم اس کے الٹ چل رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے محکمہ انٹی کرپشن ملتان ریجن کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے رضا ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

آر پی او ملتان ریجن سلطان اعظم تیموری، ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ، ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ، سی پی او احسن یونس، جج انسداد رشوت ستانی مکرم خان نیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو، ایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد گو پانگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیمینار میں ضلعی حکومت کے تمام افسران سمیت، واسا، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کو کرپشن فری، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے چار نکاتی ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا۔ اول ہمیں قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی فرد یا ادارہ قانون سے بالادتر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :