کرشنگ سیزن، زائد وزن پر ٹریکٹر ٹرالی مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈی سی او

بدھ 23 نومبر 2016 22:32

خانیوال۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)ڈی سی او زید بن مقصود نے کہا ہے کہ کرشنگ سیزن کے دوران اوور لوڈنگ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیاںاور ٹرک سڑکوں کی تباہی کا باعث بنتے ہیں حکومت پنجاب نے اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لئے قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے بعد ٹرالی میں وزن کی حد مقرر کی گئی زائد وزن پر ٹریکٹر ٹرالی مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ایکسل لوڈ منیجمنٹ کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ای ڈی سی فریحہ تحسین، اسسٹنٹ کمشنرز لیاقت علی،عفیفہ شجعیہ، امجد سلیم سرگانہ، سیکرٹری آر ٹی اے صہیب اقبال، ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر، ڈی او انڈسٹریز زبیر علی، ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران، کسان اتحاد کے رہنمائوں،کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان اور گڈز ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ ایکسل لوڈ منیجمنٹ وزیر اعلی-- کا ایک احسن اقدام ہے جس کا مقصد اوور لوڈنگ کا خاتمہ ہے ۔