بچوں کے حقوق کاعملی تحفظ یقینی بنایا جائے، پروفیسر حنیف چوہدری

بدھ 23 نومبر 2016 22:32

ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)ماہر قانون و تعلیم اور سماجی رہنما پروفیسر حنیف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میںکئی اقسام کا تعلیمی نظام رائج ہے ۔ یہ امر انتہائی تشویش کا سبب ہے کہ کئی اقسام کے نظام تعلیم کی بدولت ہمارے ملک میں تعلیمی ترقی تیزی سے تنزلی کا شکار ہے ۔ بچوں کا عالمی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم بچوں کو ایسا صاف ستھرا ماحول مہیا کریں جسمیں بچے نصاب کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں اور اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر ترقی کریں ۔

انہوں نے ان خیالات کا ظہار گزشتہ روزمقامی سکول میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب باعنوان ’’ بچوں کا میلہ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیگر مقررین ڈاکٹر جاوید صدیقی ( سابق ممبر صوبائی اسمبلی )، میجر (ر) مجیب احمد خان ، سلیم ناز ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، جواد امین قریشی ، شاہد محمود انصاری ، محمد اسلم شاد، مسز آصفہ قریشی اور صدف نایاب نے کہا کہ بچوں کے حوالے سے دن منانے کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان کے حقوق کا عملی تحفظ یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی نے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ بچے انجانے خوف میں مبتلا ہیں اس ضمن میں ہم پر لازم ہے کہ بچوں کیلئے محفوظ ماحول مہیا کیا جائے ۔