محکمہ انسداد تجاوزات نے لیاقت آباد نمبر4 ارم بیکری، فردوس شاپنگ سینٹر اور سپرمارکیٹ اور لائٹ ہائوس پر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا
بدھ 23 نومبر 2016 22:31
(جاری ہے)
یہ اقدام علاقہ مکینوں اور دکانداروں کی شکایت پر کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ تجاوزات مافیا نے علاقے میں جگہ جگہ ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا یہاں سے گزرنا اور خریداری کرنا دشوار ہوگیا جبکہ اس صورتحال کے باعث سڑکوں پر بھی ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔
محکمہ انسدادتجاوزات کے عملے نے لیاقت آباد اور ایم اے جناح روڈ میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو تنبیہ بھی کی کہ اپنی دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ خالی کردیں بصورت دیگر فٹ پاتھ اور سڑک پر لگایا گیا تمام سامان ضبط کرلیا جائے گا اور انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم بلاتفریق پورے شہر میں جاری ہے جبکہ نالوں میں قائم تجاوزات بھی ختم کی جارہی ہیں تاکہ شہریوں کو سہولت مہیا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم شہر کے تمام کاروباری مراکز، بازاروں اور سڑکوں و فٹ پاتھوں سے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.