فاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کے موقع پر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈی ایچ اے گالف کلب میں خصوصی شو 24 نومبر کو ہوگا

بدھ 23 نومبر 2016 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کے موقع پر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈی ایچ اے گالف کلب میں خصوصی شو 24 نومبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز 2016 میں پاکستانی ثقافت کو بھی اجاگر کرنے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔آئیڈیاز کے ڈی ایچ اے گالف کلب میں خصوصی شو 24 نومبرکو ہوگا۔ گالف کلب کے شو میں ملکی ثقافت کے تمام رنگ پیش کیے جائیں گے۔ پروگرام میں فیشن شو، ٹرک آرٹ اور چاروں ملکوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔ گالف کلب میں ہونے والے اس شو میں اعلی سطحی غیر ملکی مندوبین شریک ہونگے۔