اسسٹنٹ سب انسپکٹر/ٹریفک وارڈن امتحانات،، غلط ذرائع استعمال کرنے اور امتحانی ہال میں موبائل فون لانے پر18امیدواروں کے پرچے منسوخ

بدھ 23 نومبر 2016 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر/ٹریفک وارڈن(بی ایس۔9) کی اسامی کے لئے 9اور10فروری2016 کو ہونے والے مقابلے کے امتحان میں غلط ذرائع استعمال کرنے اور امتحانی ہال میں موبائل فون لانے کا جرم ثابت ہونے کے باعث 18امیدواروں کے پرچے منسوخ کرنے کی سزا دی ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں میں عبدالسلام ولد مسعود،فضل وہاب ولد عبدالجمال،خورشید عالم ولد تاج عالم،عبدالمعید ولد عبدالمعین،محمد عدنان ولد محمد بشیر،تنویر احمد خان ولد کالو خان،حضرت علی ولد محمد اشرف،شہاب الدین ولد مقرب خان،صداقت حسین شاہ ولد سید پیر زمان شاہ،حیات اللہ خان ولد رقیب خان،عبدالعلی ولد فدا محمد،انور سعادت ولد ساون خان،علی بہادر خان ولد دلاور خان،فضل حق ولد کمال شاہ،بہار علی ولد فضل سبحان،محمد مقبول ولد عبدالرئوف،مشتاق احمد ولد عبدالرحمان اور خالد زمان ولد اختر زمان شامل ہیں۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :