ضلعی حکومت اورسبائون کے درمیان واش سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے

بدھ 23 نومبر 2016 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء)ضلعی حکومت اورسبائون کے درمیان واش سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ۔سبائون اورضلعی حکومت پشاوکے درمیان پانی ،نکاسی آب اورحفظان صحت کے اصول(واش) کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے،ضلعی حکومت کی جانب سے ضلع ناظم محمدعاصم اورسبائون کی جانب سے پراجیکٹ منیجرشکیل احمدنے یاداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یاداشت کابنیاد مقصد اربن واش پولیو پلس پراجیکٹ کی مختلف سرگرمیوں میں ضلعی حکومت کاتعاون،پائیداری،بروقت تکمیل اوراس کی دیکھ بھال کویقینی بنانا ہے،فلاحی تنظیم سبائون کاضلع پشاورمیں پانی ،نکاس اورحفظان صحت کے اصول سے متعلق پراجیکٹ جاری ہے ۔