پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ،ْ طارق فاطمی

این ایس جی کے رکن ملکوں کا اصولی مؤقف جوہری عدم پھیلائو اور تزویراتی استحکام کیلئے اہم ہے ،ْ سفیروں کو بریفنگ

بدھ 23 نومبر 2016 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، این ایس جی کے رکن ملکوں کا اصولی مؤقف جوہری عدم پھیلائو اور تزویراتی استحکام کیلئے اہم ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو این ایس جی کے اندر رکنیت کیلئے بلاتفریق حامی ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دے رہے تھے بریفنگ کیلئے مدعو کئے گئے سفیروں کا تعلق گروپ کے ہم خیال ممالک سے تھا جو ان ملکوں کی رکنیت میں توسیع کے بارے بلاامتیاز ضابطہ کار کے حامی ہیں جو ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے میں شامل نہیں ہیں۔

معاون خصوصی نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی اہلیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا امید یہ ممالک رکنیت کیلئے بلاتفریق مؤقف پر ثابت قدم رہیں گے۔ انہوں نے اس معاملہ پر ان ممالک کے اصولی مؤقف کو سراہا جو جنوبی ایشیاء میں جوہری عدم پھیلائو اور تزویراتی استحکام کیلئے اہم ہے۔ معاون خصوصی نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی مضبوط اہلیت کو اجاگر کیا جس میں برآمدی کنٹرول اور ایٹمی تحفظ اور سلامتی کیلئے اہم اقدامات کے علاوہ عدم جوہری پھیلائو کا پاکستان کا مضبوط عزم شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :