جلد خیبر پختونخوکا دورہ اور کارکنوں سے ملاقات کر ونگا، کے پی کے میں سیاسی خلائ موجود ہے ، عوام اس وقت اچھی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کے پی کے نئے عہدیدار صوبے میں موجود سیاسی خلا کو پٴْر کرنے کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں صرف کریں

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخواہ کی نئی اعلان کردہ قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں ،جلد ہی صوبے بھر کا دورہ اور کارکنوں سے ملاقات کر ونگا، کے پی کے میں سیاسی خلائ موجود ہے اور عوام اس وقت اچھی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کے پی کے نئے عہدیدار صوبے میں موجود سیاسی خلا کو پٴْر کرنے کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں صرف کریں، خبیرپختونخواہ کی نئی قیادت کا اعلان چیئرمین بلاول نے گزشتہ روز کیا تھا۔

بدھ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کے پی کے کے رہنما?ں نے زرداری ہا?س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جن میں سابق وائس صدر کے پی کے، سینیٹر خانزادہ خان، سابق صوبائی صدر اور سینئر منسٹر رحیم داد خان، قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کندی، سابق رکن صوبائی اسمبلی زمین خان، سابق رکن قومی اسمبلی نورعالم خان، نو منتخب صدر ہمایوں خان اور سینیٹر فرحت اللہ بابر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں چیئرمین بلاول کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے۔ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول نے کہا کہ وہ نومنتخب قیادت کے ساتھ ہیں اور پارٹی کا ہر رکن نو منتخب قیادت کا ساتھ دے۔ انہوں نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ جلد ہی صوبے بھر کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے کا دورہ پارٹی کے لاہور میں یوم تاسیس کی تقریبات کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سیاسی اسپیس موجود ہے اور عوام اس وقت اچھی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کے پی کے نئے عہدیداروں سے کہا کہ وہ صوبے میں موجود سیاسی خلا کو پٴْر کرنے کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں صرف کریں۔ کے پی کے کے لیڈروں نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کیا اور چیئرمین بلاول سے کہا کہ وہ جلد ہی انتخابی سیاست میں داخل ہو جائیں۔ کے پی کے کے لیڈروں نے کہا کہ 2017ئ چیئرمین کی انتخابی سیاست کی شروعات کا سال ہونا چاہیے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کے پی کے کے وفد کو عشائیے پر مدعو کیا جس میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور دیگر سینئر پارٹی لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔