Live Updates

چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں اپنا طبی معائنہ کرانے اور 2 ماہ کے طویل قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

آئندہ ہفتے وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرینگے مسلم لیگ (ق ) کے رہنمائوں کی پارٹی سربراہ سے ملاقات ،عیادت کی چوہدری شجاعت نے پانامہ کیس ‘ عمران خان کے ناکام دھرنے سمیت دیگر معاملات پر پارٹی رہنما?ں سے تازہ ترین صورتحال معلوم کی

بدھ 23 نومبر 2016 22:23

چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں اپنا طبی معائنہ کرانے اور 2 ماہ کے طویل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں اپنا طبی معائنہ کرانے اور 2 ماہ کے طویل قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور آئندہ ہفتے وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین 2 ماہ قبل طبعیت خراب ہونے پر جرمنی اپنے ڈاکٹرز کے پاس چلے گئے تھے جہاں ان کا علاج ہوتا رہا اور چوہدری وجاہت حسین ان کے بیٹے چوہدری سالک حسین اور قریبی دوست چوہدری گلزار 2 ماہ تک جرمنی میں مقیم رہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے چوہدری شجاعت حسین کو چند دن مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔ بدھ کو چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ ‘ مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر امتیاز رانجھا ‘ مسلم لیگ (ق) سندھ کے رہنما سردار مشتاق راہو نے ان سے ملاقات کی اور عیادت کی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے پانامہ کیس ‘ عمران خان کے ناکام دھرنے سمیت دیگر معاملات پر پارٹی رہنما?ں سے تازہ ترین صورتحال معلوم کی۔ سینیٹر مشاہد حسین جمعرات کو چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات