حیدرآباد میں پولیس مقابلہ میںایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دوفرار

بدھ 23 نومبر 2016 22:13

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) حیدرآباد میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،تھانہ پنیاری پولیس کو دوران اسنیپ چیکنگ مخفی اطلاع ملی کے غفور شاہ قبرستان کے قریب 3 خطرناک ڈاکو کسی سنگین واردات کی نیت سے گھات لگائے کھڑے ہیں ایس ایچ او تھانہ پنیاری ممتاز بروہی بمعہ اسٹاف بروقت موقع پر پہنچے ڈاکووں پولیس پر فائرنگ کر تے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے پولیس نے ان کا تعاقب جاری رکھا دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر گھرا جسے پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، زخمی ڈاکو مشتاق ڈاڈا عرف محمد علی چانڈیو ، جامشورو ، نوابشاہ اور دیگر کی اضلاع کی پولیس کو درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہو گئے پولیس ان کا پیچھا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :