کوئٹہ میں لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں میںبجلی بندرہے گی

بدھ 23 نومبر 2016 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 24نومبرکومری آبادگرڈسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس ، سریاب گرڈکے انڈسٹریل ،سریاب IIIفیڈروںسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ اسی گرڈکے جان محمد،چشمہ اورانڈسٹریل گرڈ کے اولڈپشتون آبادفیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند ہوگی نیز مری آباد گرڈکے سیدآبادفیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈ،مالک فیڈرزایک بجے سے شام چاربجے تک اور سورج گنج بازارفیڈرسے سہ پہر3بجے سے شام5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :