گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کیلئے 2دسمبر کی نئی تاریخ مقرر ، افتتاح وزیراعظم کے ہاتھوں متوقع

بدھ 23 نومبر 2016 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے لئے 2دسمبر کی نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ، افتتاح وزیراعظم نواز شریف کے ہاتھوں متوقع ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں افتتاح کے لئے 9نومبر ، 11 نومبر اور 12نومبر کی تاریخیں مقرر کی گئیں جو کہ نا گزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی تھیں ، اب برطانوی وزیرخارجہ کے دورہ لاہور کے اختتام کے بعد گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

شہریوں کی روزانہ کی بنیاد پر کثیر تعداد میں گریٹر اقبال پارک میں آمد کی وجہ سے پارک کی فنشنگ ممکن نہیں ہوپارہی جس کی وجہ سے پارک کی فنشنگ کیلئے شہریوں کی آمد ورفت محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔کمشنر لاہو رڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد کی مشاورت سے گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے لئے 2دسمبر کی تاریخ طے کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ آفس وزیراعظم آفس کو 2دسمبر کو افتتاح کرنے کی درخواست کر ے گا جس کے بعد گریٹر اقبال پارک کا افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ہاتھوں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :