سیالکوٹ ،گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید دشواری کا سامنا

بدھ 23 نومبر 2016 21:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید دشواری کا سامنا، موسم تبدیل ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں محلہ مبارک پورہ، میانہ پورہ، سکندر پورہ، حاجی پورہ، رنگ پورہ، گوہد پور، شہاب پورہ، پورن نگر، ایبٹ روڈ، مظفر پور ،عدالت گڑھا، شٹاپ گرھا، سردار پور، مراد پور اور اندورن شہر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت بھی گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں کیلئے ناشتہ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جبکہ شام کے وقت بھی گیس پریشر میں انتہائی کمی ہو جاتی ہے۔ جس کے باعث گھریلو خواتین کیلئے کھانا پکانا شدید دشوار ہو جاتا ہے اور لوگوں کو بازار سے روٹیاں خرید کر لانا پڑتی ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں پائپ لائنیں بوسیدہ ہونے سے گیس پریشر میںکمی واقع ہوجاتی ہے۔ شہریوں نے ایم ڈی گوجرانوالہ ودیگر محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :