Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا

ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کی تجویز اچھا آئیڈیاہے،اس ضمن میں کابینہ کمیٹی تمام تجاویز کا بغور جائزہ لے کر ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کرے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کواعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قدرتی آفات خصوصا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کے حوالے سے ابتدائی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کی تجویز اچھا آئیڈیاہے،اس ضمن میں کابینہ کمیٹی تمام تجاویز کا بغور جائزہ لے کر ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کرے اور تجاویز پر غور کر کے مشاورت کیساتھ لائحہ عمل مرتب کیا جائے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی-صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات لاہور جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سرگودھا سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات