مولانا فضل الرحمن کے مزید ٹیسٹ ،صحت میں بہتری

وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے گلدستے بھجوائے گئے

بدھ 23 نومبر 2016 21:36

مولانا فضل الرحمن کے مزید ٹیسٹ ،صحت میں بہتری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کیلئے پھولوں کے گلدستے بھجوانے کے ساتھ جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار جبکہ ڈاکٹرز نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے نجی ہسپتال میں مزید ٹیسٹ کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صحت میں کافی بہتری صحت ہوئی ہے انکے مزید ٹیسٹ لئے گئے ہیں جبکہ مزید ایک ٹیسٹ ہونا باقی ہے ڈاکٹروں کے مطابق مولانا فضل الرحمن پہلے سے بہت بہتر ہیں اور ان کی شوگر بھی کنٹرول میں ہے دوسری طرف وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خصوصی نمائندے نے مولانا فضل الرحمن سے ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ انہیں وزیر اعظم کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے بھی مولانا فضل الرحمن کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔