پی پی آئی بی کے زیر اہتمام 1200 میگا واٹ آر ایل این جی منصوبے کیلئے پری بڈ کانفرنس ، سرمایہ کاروں کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ

منصوبہ مظفر گڑھ میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے قائم کیاجا رہا ہے، پہلا مرحلہ فروری 2018ء اور دوسرا دسمبر 2018ء میں مکمل ہو گا،متعلقہ حکام کی شرکاء کو بریفنگ

بدھ 23 نومبر 2016 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء)پی پی آئی بی کے زیر اہتمام 1200 میگا واٹ آر ایل این جی منصوبے کیلئے پری بڈ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے ایم ڈی شاہ جہاں مرزا سمیت وزارت پانی و بجلی ‘ این ٹی ڈی سی ‘ وزارت پٹرولیم ‘ حکومت پنجاب کے نمائندوں نے شرکت کی اور سرمایہ کاروں کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یہ منصوبہ صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے قائم کیاجا رہا ہے جس کا پہلا مرحلہ فروری 2018ء اور دوسرا دسمبر 2018ء میں مکمل ہو گا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد نے اس کانفرنس میں حصہ لیا اور منصوبے کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی۔ اس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی پاور سیکٹر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

سرمایہ کاروں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتما دکااظہار کرتے ہوئے پی پی آئی بی کی طرف سے سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو سہولت کار کے کردار کو سراہا۔ واضح رہے کہ مجوزہ منصوبے کیلئے بین الاقوامی بڈنگ کے تحت سرمایہ کاروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 5 دسمبر 2016 ہے۔ …(رانا+ط س)