میرے 5بیٹوں کے قاتلوں کو گرفتارکرکے انصاف فراہم کیاجائے،محمد عثمان سولنگی

بدھ 23 نومبر 2016 21:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) حسین آباد کے رہائشی محمد عثمان سولنگی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 4سال قبل گدوچوک فائرنگ میں 5بیٹوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے انصاف فراہم کیاجائے وہ دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرانہوںنے کہاکہ4سال قبل گدوچوک پر ملزمان مراد کلہوڑوسمیت دیگر 8ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کے 5بیٹوں کو قتل کردیاتھا،جس کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور ملزمان کی نشاندہی بھی کی لیکن پولیس نے اتنے سال گزر جانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیابلکہ متعلقہ کیس میں نامز د 3پولیس اہلکار سجاد کلہوڑو‘عرس کلہوڑواورقمر کلہوڑو کے خلاف بھی محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام تادیبی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ‘انہوںنے کہاکہ پولیس افسران واقع کے پہلے روز سے قاتلوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے واقع کو چار سال گزرجانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ملزمان کوگرفتارکرکے انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔