خضدار میں تین روزہ پولیومہم کا آغازہوگیا

بدھ 23 نومبر 2016 21:21

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء)خضدار میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز، پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کی ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ بچوں کو پولیو کا قطرہ پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کوکامیاب بنایاجائیگا ۔

(جاری ہے)

تاکہ ہم اپنے ضلع و صوبے اور ملک سے اس مرض کا خاتمہ کرسکیں ۔الحمداللہ ہمیں کامیابی مل رہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پورے ملک سے پولیو کا خاتمہ کیا جائیگا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور ریکی نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور پورے ضلع میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر گائوں دیہات اور قصبوں میں جاکر بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں گے ۔