ممتاز علی شاہ نے پاکستان اسٹیل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھا ل لیں

بدھ 23 نومبر 2016 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان اسٹیل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ممتاز علی شاہ نے بدھ کو (23 نومبر2016 ء ) آپریشنز بلڈنگ ، بن قاسم ، کراچی میں واقع دفتر میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھا ل لی ہیں۔ واضح رہے کہ ممتاز علی شاہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے چیئرمین ہیں۔ اِن کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اورقابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت ِ پاکستان نے اِن کو پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں سپرد کی ہیں۔

ممتاز علی شاہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، بی پی ایس21 کے سینئر آفیسر ہیں۔ وہ اس سے قبل حکومت ِ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے اہم اور کلیدی اہمیت کے حامل عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ انہوں نے بطور سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن ، چیئرمین اینٹی کرپشن، سی ای او/ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سیکریٹری انفارمیشن اینڈ آرکائیوز، سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کی پاکستان اسٹیل آمد پر آپریشنز بلڈنگ ، بن قاسم میں ادارے کے سینئر آفیسر ز نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ممتا ز علی شاہ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں انہوں نے پاکستان اسٹیل کے سینئر افسران سے ادارے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ ء خیال کرتے ہوئے احکامات اور ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :