گلگت بلتستان کی تر قی کیلئے صو با ئی حکو مت دن رات کو شا ں ہے،اقبال حسن

صو با ئی وزرا ء عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،گلگت بلتستان میں تر قیا تی کا موں کا جا ل بچھا ئینگے، صوبائی وزیر اطلاعات

بدھ 23 نومبر 2016 21:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) صو با ئی وزیر اطلاعات ،ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تر قی کیلئے صو با ئی حکو مت دن رات کو شا ں ہے ۔ صو با ئی وزرا ء عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تر قیا تی کا موں کا جال بچھا ئینگے ۔ تر قی یا فتہ گلگت بلتستان مخا لفین کو ہضم نہیں ہو رہا ہے اس لئے پرو پیگنڈ ے رہے ہیں ۔

عوام جا ن چکے ہیں کہ کو ن سی سیاسی پارٹی عوامی پارٹی اور عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکو مت کو قائم ہو نے کے بعد اب تک متعدد عوامی منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا یا اور کئی اہم منصو بوں پر کام جا ری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستا ن میں صفائی پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کے مستر د شدجماعت صوبائی حکومت پر الز ما ت لگا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کو تر قی یا فتہ بنانا صوبا ئی حکو مت کاویژن ہے ۔ا نہو ں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی لو ڈشیڈنگ کے خا تمے کیلئے اقداما ت اٹھا رہے ہیں ۔بجلی کے اہم منصو بوں پر کام جا ری ہے بہت جلد ان منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا ئینگے ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں لو ڈشیڈ نگ ختم ہو جا ئیگی ۔انہو ں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بھاری آ لا ت کے استعما ل سے گریز کریں ۔بجلی لوڈ شیڈنگ کے خا تمے کیلئے عوام حکو مت کیسا تھ بھر پور تعاون رکھے ۔ عوام کے تعاون کے بغیر لوڈ شیڈنگ کا خا تمہ ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :