بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اشتعال انگیزی کررہا ہے ،ْوزیر دفاع

بھارت کی اندرونی سیاست میں بہت مسائل ہیں ،ْ حالیہ تنازعات بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتے ہیں ،ْ خواجہ آصف

بدھ 23 نومبر 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اشتعال انگیزی کررہا ہے ،ْ حالیہ تنازعات ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست میں بہت مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے جس سے بھارت کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، حالیہ اشتعال انگیزی بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے تاہم ہم فوجی اور سفارتی سطح پر معاملات اٹھا رہے ہیں اور دنیا کو بتا رہے ہیں کہ حالات سے تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :