ایل اوسی پربھارتی فوج کی فائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

بھارت ایل اوسی پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 19:48

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :پاکستان نے ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا،پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکے ایل اوسی پرشہریوں اوراہلکاروں کی شہادت پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودیاگیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔بھارت ایل او سی پرنہتے شہریوں کونشانہ بنانے سے گزیزکرے۔

متعلقہ عنوان :