ْپشاورپولیس کی تھانہ فقیرآبادکی حدود میں سرچ آپریشن،اشتہاری مجرم سمیت31جرائم پیشہ گرفتار

بدھ 23 نومبر 2016 20:59

پشاور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پشاورپولیس نے تھانہ فقیر آباد کے حدود میں ایف سی گاڑی پر بم حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور حساس اداروں کے ہمراہ 3مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈاورسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران خطرناک اشتہاری مجرم سمیت 31جرائم پیشہ ومشتبہ افراد اور غیر قانونی طور پرغیر رجسٹرڈ 22کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور جناب محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں، ایس پی سٹی گل نواز خان کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر دائوڑ ،ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد غفار خان اور دیگر نفری پولیس اور حساس اداروںکے اہلکاروں نے گزشتہ روز صبح 5بجے سے تھانہ فقیر آباد کے 3مختلف علاقوں( مدینہ کالونی ،بشیرآباد ،اور خواجہ ٹائون )میں تخریب کاروں ، اشتہاری مجرمان اور جرائم میں ملوث ملزمان کی تلاش میں گرینڈ آپریشن کیا اس دوران چھاپہ مار ٹیم نے سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم سمیت 31مشتبہ و جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی طور پر غیر رجسٹرڈ 22کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6عدد پستول مختلف بور ،01عدد کلاشنکوف،01عدد رائفل،02عدد بندوق اور 320عدد کارتوس مختلف بور برآمد کر کے مزیدتفتیش جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :