ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام کشتی رانی (رافٹنگ) کا ایونٹ 27نومبر کو ہوگا

بدھ 23 نومبر 2016 20:59

پشاور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے دریائے کابل پرجہانگیرہ سے پرانی اٹک پل تک پہلی مرتبہ ایڈونچر ٹورازم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے رافٹنگ(کشتی رانی) کا ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کاانعقاد 27نومبر بروز اتوار کوہوگا ، گزشتہ روز اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں 27نومبر کو ہونے والے پہلے رافٹنگ ایونٹ کی تیاریوں سے متعلق اہم امور پر غور کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ دریائے کابل میں کشتی رانی کا ایونٹ پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صوبہ کی عوام کو ایڈونچر ٹورازم جیسی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ صوبہ میں ایڈونچر ٹورازم فروغ پا سکے اور ساتھ ہی نوجوان و فیمیلز اس قسم کی سرگرمیوں میں شرکت کرکے لطف اندوز ہوسکیں،شاندار اور بہترین ایڈونچر سے بھرپورکشتی رانی کا ایونٹ ایڈونچر ایج پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر نگرانی اور ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے تعاون سے منعقد ہو گا جس میں اگلا ایونٹ 11 اور 25دسمبر 2016 کو ہوگا ، ایونٹ میں انٹری کیلئے نمبر0333-9307384 ، 091-9213762 پر رابطہ اور آن لائن انٹری کیلئے ویب سائٹ www.kptourism.com/rafting پر داخلہ کیا جا سکتا ہے ، تاہم ایونٹ میں کھانے پینے سمیت فرسٹ ایڈ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت ڈیپارٹمنٹ مہیا کریگا�

(جاری ہے)